طویل عشق کی چاہت تھی مختصر نہ ملا

Om Awasthi (b. 1996)

طویل عشق کی چاہت تھی مختصر نہ ملا

ہمارے جیسوں کو یہ تحفہ عمر بھر نہ ملا

تمام عمر الجھتا رہا میں دنیا سے

سمجھ سکے جو مجھے ایسا ہم نظر نہ ملا

اداسیاں ہیں فقط ارض دل میں پھیلی ہوئی

وہ شاخ ہوں میں جسے کوئی بھی ثمر نہ ملا

کسی کے دل میں مکمل قیام کرنے کو

کوئی بھی نسخہ محبت سے کارگر نہ ملا