اس سے پہلے کہ میرا ذہن سنبھالے مجھ کو
Om Awasthi (b. 1996)اس سے پہلے کہ میرا ذہن سنبھالے مجھ کو
یہ تری سادہ دلی مار نہ ڈالے مجھ کو
نیند کر دیتی ہے خوابوں کے حوالے مجھ کو
بند آنکھوں سے بھی دکھتے ہیں اجالے مجھ کو
منتظر ہوں وہ کسی طور مجھے یاد کرے
فیس بک میں ہی سہی ڈھونڈ نکالے مجھ کو
دیکھتا ہوں بڑی امید سے دنیا کی طرف
موسم ہجر سے کوئی تو بچا لے مجھ کو
ایک دن تجھ کو دکھاؤں گا میں دن میں تارے
تب تلک زندگی چاہے تو نچا لے مجھ کو