شعور زندہ ہے میرا نظر سلامت ہے
M. J. Khalidشعور زندہ ہے میرا نظر سلامت ہے
تری دعا کا ابھی تک اثر سلامت ہے
مرے پڑوس میں کچھ سنگ دل تو ہیں لیکن
ابھی تلک مرے شیشے کا گھر سلامت ہے
یہ کم نہیں ہے مری فکر معتبر کے لئے
قدم قدم یہی رقص شرر سلامت ہے
جہاں کو فخر ہے تمغوں کی جگمگاہٹ پر
مجھے ہے ناز کہ میرا ہنر سلامت ہے
مخالفوں کی ہے شاید کوئی نئی سازش
کہ میرے شانوں پہ میرا یہ سر سلامت ہے