صبح کس کی ہے شام کس کی ہے
M. J. Khalidصبح کس کی ہے شام کس کی ہے
زندگی زیر دام کس کی ہے
چاند تارے ہیں جس کے دیوانے
وہ شبیہ دوام کس کی ہے
کون آیا ہے دل کی جنت میں
یہ صبائے خرام کس کی ہے
دونوں عالم میں کس کے چرچے ہیں
حسرت ناتمام کس کی ہے
شہر در شہر خوں میں ڈوبے ہیں
زندگی سبز گام کس کی ہے
کون سوچے گا دل کا مستقبل
نیند آخر حرام کس کی ہے
وہ تو اگلے گا آگ جیتے جی
اس کے منہ میں لگام کس کی ہے