مسلم ہوں پر خود پہ قابو رہتا ہے

Liaqat Jafri

مسلم ہوں پر خود پہ قابو رہتا ہے

میرے اندر بھی اک ہندو رہتا ہے

کوئی جادوگر کے بازو کاٹ بھی دے

اس کے ہاتھ میں پھر بھی جادو رہتا ہے

رات گئے تک بچے دوڑتے رہتے ہیں

میرے کمرے میں اک جگنو رہتا ہے

میرؔ کا دیوانہ غالبؔ کا شیدائی

میری بستی میں اک سادھو رہتا ہے

اس کے لبوں پر انگلش ونگلش رہتی ہے

میرے ہونٹ پہ اردو اردو رہتا ہے

عقل ہزاروں بھیس بدلتی رہتی ہے

یہ دل مر جانے تک بدھو رہتا ہے