تم کو ہے یارو اگر حسن بیاں کی احتیاط
Ijad Burhanpuri (b. 1771)تم کو ہے یارو اگر حسن بیاں کی احتیاط
جیوں قلم ہر بات میں کیجیے زباں کی احتیاط
آنسوؤں کے کر چکا ہوں میں حوالے آہ کو
ہر کہیں ہے فوج کے ذمے نشاں کی احتیاط
احتیاطیں کرتے کرتے مر چکے ایجادؔ ہم
اب جو نوبت جان پر آئی کہاں کی احتیاط