گلشن دہر کی فضا اب نہیں سوگوار کیا
Iftikhar Ahamad Siddiqiگلشن دہر کی فضا اب نہیں سوگوار کیا
دور خزاں سے ہو گئی عہدہ برا بہار کیا
محرم ذات تو نہیں عکس صفات ذات ہوں
میرا وجود وہم ہے وہم کا اعتبار کیا
ساز حیات میں نہ ہو نغمۂ سوز دل اگر
پھر یہ گداز درد کیا پھر غم عشق یار کیا
اپنی خودی کو کر بلند اپنی خودی سے کام لے
آج کا اعتبار کر کل پہ ہے اختیار کیا