دوست ملتے رہے منزل پہ گزر ہونے تک
Lateef Nazi (b. 1930)دوست ملتے رہے منزل پہ گزر ہونے تک
کوئی ساتھی نہ رہا ختم سفر ہونے تک
یا الٰہی مجھے توفیق عطا کر ایسی
ہر برائی سے بچوں عمر بسر ہونے تک
خاک ہونے سے بچایا نہ کسی کے گھر کو
دیکھتے رہ گئے سب نذر شرر ہونے تک
گڑگڑاؤ کہ خدا رحم پہ مائل ہو جائے
مانگتے جاؤ دعاؤں میں اثر ہونے تک
آنکھ نم ناک دم سرد لبوں پر نازیؔ
کس طرح صبر کروں خون جگر ہونے تک