ان سے جب بھی کلام ہوتا ہے

Lateef Nazi (b. 1930)

ان سے جب بھی کلام ہوتا ہے

دل کو دل سے پیام ہوتا ہے

اس کی نظروں میں جو سما جائے

بس وہی شاد کام ہوتا ہے

حسن کا دبدبہ تعالیٰ اللہ

بادشہ بھی غلام ہوتا ہے

ہم نے دیکھا نماز الفت میں

مقتدی بھی امام ہوتا ہے

ہم نے دیکھا ہے مرنے والوں کے

لب پہ تیرا ہی نام ہوتا ہے

درد ہوتا ہے بس وہیں دل میں

تیرا جس جا مقام ہوتا ہے

وہ ستم گر بھی حضرت نازیؔ

کہیں باتوں میں رام ہوتا ہے