کیوں ہو خاموش ماجرا کیا ہے
Lateef Nazi (b. 1930)کیوں ہو خاموش ماجرا کیا ہے
کچھ بتاؤ تمہیں ہوا کیا ہے
زخم ہیں داغ اور رسوائی
تیری چاہت کا اور صلہ کیا ہے
ہم تو نقش قدم پہ چلتے ہیں
کیا خبر ہے بھلا برا کیا ہے
اشک بہتے ہوئے تو دیکھے ہیں
ٹوٹے دل کی سنی صدا کیا ہے
کیسی ہلچل ہے اب بہاروں میں
تیرے دیوانوں کو ہوا کیا ہے
دل کی باتوں میں آ گیا نازیؔ
اور بے چارے کی خطا کیا ہے