آپ کی سوچ سے زیادہ تھا
Daniyal Zaman (b. 1996)آپ کی سوچ سے زیادہ تھا
ایک دن میرے پاس اتنا تھا
پہلی حرکت سے بن گئی تھی بات
پہلی حرکت سے نقش ابھرا تھا
مجھ کو شہرت ملی بغاوت سے
ورنہ میں بھی غلام ہوتا تھا
بولنا آیا بعد میں مجھ کو
پہلے آواز کو میں سنتا تھا
روشنی پھوٹنے لگی مجھ سے
تیری منت کا جگنو پکڑا تھا
عکس سے ریت بن کے نکلا ہوں
آئنے کا میں کچھ تو لگتا تھا
لوگ بیدار ہو گئے ورنہ
بند کمرے میں کس نے سونا تھا
رات اس اس کو سبز خواب آئے
صبح جس جس نے بیج بونا تھا
اس جگہ پر کوئی نہیں تھا مگر
آپ نے کہہ دیا لہٰذا تھا