اجاڑ دوں میں یہ دنیا وہ زور ہے مجھ میں
Faisal Fehmiاجاڑ دوں میں یہ دنیا وہ زور ہے مجھ میں
کئی اداس ہواؤں کا شور ہے مجھ میں
میں اپنے آپ کا سب سے بڑا مخالف ہوں
مری ہی طرح کا اک شخص اور ہے مجھ میں
میں رقص گاہ جنوں عشق کی ہوں روح رواں
ترے بھی جسم کے جنگل کا مور ہے مجھ میں
یہ کہہ کے اس نے مری وحشتوں کو تھام لیا
ترے دھڑکتے ہوئے دل کی ڈور ہے مجھ میں
عجب نہیں کہ مجھے لوگ پوجنے لگ جائیں
زمانے بھر کے خداؤں کی گور ہے مجھ میں