اگر جہاں میں خدا کے سوا کچھ اور نہیں
Daood Kaashmiriاگر جہاں میں خدا کے سوا کچھ اور نہیں
تو پھر نصیب دعا کے سوا کچھ اور نہیں
ہمارے پاس ہمارا ضمیر ہے لوگو
تمہارے پاس انا کے سوا کچھ اور نہیں
کبھی وفا تھی محبت میں اور خلوص بھی تھا
حیات آج جفا کے سوا کچھ اور نہیں
وہ خود ہی کہتے ہیں اور خود ہی سنتے رہتے ہیں
کہ ان کے پاس صدا کے سوا کچھ اور نہیں
وہ زیب تن کئے کمخواب و ریشم و اطلس
ہمیں نصیب ردا کے سوا کچھ اور نہیں