وہ جو کوئیں میں ڈوبا ہوگا
Ehtisham Akhtar (b. 1944)وہ جو کوئیں میں ڈوبا ہوگا
شاید کوئی پیاسا ہوگا
من کے نگر میں آگ لگی ہے
غم کا دیپک بھڑکا ہوگا
ساری چیزیں بکھری پڑی ہیں
گھر میں کوئی آیا ہوگا
پیار کا جنگل سبز ہوا ہے
غم کا ساون برسا ہوگا
پھولوں پر شبنم کے قطرے
کوئی اخترؔ رویا ہوگا