بیکلی درد میں شامل کبھی ایسی تو نہ تھی

Kaleem Saronji (b. 1921)

بیکلی درد میں شامل کبھی ایسی تو نہ تھی

طبع پروانۂ محفل کبھی ایسی تو نہ تھی

عقل گم کردۂ منزل کبھی ایسی تو نہ تھی

زندگی میں کوئی مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی

منزل عشق میں کچھ میرے جنوں سے پہلے

عظمت لیلیٰ محمل کبھی ایسی تو نہ تھی

انقلابات زمانہ کا کرم ہے ورنہ

بات کرنی ہمیں مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی

کار فرما نہ تھا جب دور سیاست اے دوست

مصلحت جزو مراحل کبھی ایسی تو نہ تھی

اتنے پر ہول نہ تھے عقل و جنوں کے جھگڑے

زیست برہم کن محفل کبھی ایسی تو نہ تھی