کوئی سکوں کی راہ نہیں ہے
Kaleem Saronji (b. 1921)کوئی سکوں کی راہ نہیں ہے
لیکن لب پر آہ نہیں ہے
دار و رسن کا ذکر نہ چھیڑو
غم سے دل آگاہ نہیں ہے
وقت بڑا جلاد ہے لوگو
پھر بھی یہ جاں کاہ نہیں ہے
فکر نہیں جو راہ میں اپنا
کوئی اگر ہم راہ نہیں ہے
ذرہ ذرہ مظہر ان کا
طور ہی جلوہ گاہ نہیں ہے
عزم مصمم ہے تو کلیمؔ اب
دور تجلی گاہ نہیں ہے