مجھ کو مجھ سے ہی جدا کرتی ہے
Aadarsh Dubey (b. 2001)مجھ کو مجھ سے ہی جدا کرتی ہے
وہ مجھے روز نیا کرتی ہے
بعد میں رکھتی ہے کوئی مرہم
پہلے وہ زخم ہرا کرتی ہے
کوئی تو ہے جو مرے اس دل کو
ایک خط روز لکھا کرتی ہے
ہم وہ اجڑی ہوئی بستی جس کے
بد دعا ساتھ رہا کرتی ہے
رشتہ کوئی بھی ہو لیکن عورت
اپنا ہر فرض ادا کرتی ہے
جب بھی ہاتھوں میں اٹھاتا ہوں قلم
تیری تصویر بنا کرتی ہے
میں ابھی اس کو نہیں جان سکا
جو مرے حق میں دعا کرتی ہے