مجھ خانماں خراب سے آگے کی چیز ہے
Aadarsh Dubey (b. 2001)مجھ خانماں خراب سے آگے کی چیز ہے
دنیا کسی عذاب سے آگے کی چیز ہے
اس کے لیے سوال اٹھائے ہوئے ہیں لوگ
وہ تو ہر اک جواب سے آگے کی چیز ہے
اس کو پڑھوں کہ دیکھوں بتاؤ مجھے کہ وہ
کاغذ قلم کتاب سے آگے کی چیز ہے