گناہ اپنے گناتا ہوں ڈرنے لگتا ہوں
Aadarsh Dubey (b. 2001)گناہ اپنے گناتا ہوں ڈرنے لگتا ہوں
خدا کے سامنے جاتا ہوں ڈرنے لگتا ہوں
کچھ اتنا خوفزدہ ہوں میں اپنے کمرے میں
کوئی چراغ جلاتا ہوں ڈرنے لگتا ہوں
اب اس مقام پہ پہنچی ہے میری تنہائی
قریب خود کے بھی جاتا ہوں ڈرنے لگتا ہوں
قریب دیکھ کے مجھ کو لپٹ نہ جائے کہیں
میں اس کی بزم میں جاتا ہوں ڈرنے لگتا ہوں
کہیں وہ جان نہ لے میرے دل کی حالت کو
کسی کو شعر سناتا ہوں ڈرنے لگتا ہوں