ایک چہرہ گماں میں رہتا ہے
Aadarsh Dubey (b. 2001)ایک چہرہ گماں میں رہتا ہے
بادلوں کے جہاں میں رہتا ہے
ہم تو پگڈنڈیوں کے راہی ہیں
اور وہ کہکشاں میں رہتا ہے
عشق کی اک یہی خرابی ہے
ہر گھڑی امتحاں میں رہتا ہے
صرف اس کی تلاش ہے مجھ کو
اور وہ آسماں میں رہتا ہے
گاؤں کا حسن دیکھیے صاحب
چاند کچے مکاں میں رہتا ہے