فضا بہتر بنانا چاہتی ہے
Chand Kakralvi (b. 1979)فضا بہتر بنانا چاہتی ہے
کلی اب مسکرانا چاہتی ہے
کھلا رہتا ہے دروازہ بھی لیکن
ہوا کھڑکی سے آنا چاہتی ہے
عجب دیمک ہے مٹی میں یہاں کی
نئے پودوں کو کھانا چاہتی ہے
ملا کرتے تھے جس پر دو پرندے
وہ شاخ اب سوکھ جانا چاہتی ہے