ابھی تک تشنۂ تکمیل میری زندگانی ہے
Badr Jamaliابھی تک تشنۂ تکمیل میری زندگانی ہے
ابھی تک انتظار دوست کی باقی کہانی ہے
یہ اپنی زندگی رمز من و تو کی کہانی ہے
نہ کچھ قرب مکانی ہے نہ کچھ بعد زمانی ہے
مرتب کر رہا ہوں داستاں حسن گریزاں کی
طبیعت میں بروئے کار دریا کی روانی ہے
تمہارا حسن بھی کامل ہمارا عشق بھی قابل
نہ اس کا کوئی ہمسر ہے نہ اس کا کوئی ثانی ہے
جمالیؔ یاس و حسرت کے سوا کچھ بھی نہیں پایا
یہ اپنی زندگی برگشتہ قسمت کی کہانی ہے