زمانے پر عیاں میرا ہنر ہونے نہیں دیتا
Aalam Nizami (b. 1984)زمانے پر عیاں میرا ہنر ہونے نہیں دیتا
نہ جانے کیوں مجھے وہ معتبر ہونے نہیں دیتا
وہ ظالم اپنی یادوں سے سدا آباد رکھتا ہے
مرے ٹوٹے ہوئے دل کو کھنڈر ہونے نہیں دیتا
خدا کے فضل سے پائی ہے وہ احساس کی دولت
کسی بھی بات کو میں درگزر ہونے نہیں دیتا
ہمیشہ اس ادا سے وہ مری امداد کرتا ہے
ذرا بھی میری غیرت کو خبر ہونے نہیں دیتا
کئی موسم کوئی رت ہو تصور اس کے چہرے کا
کسی جلوے کو محبوب نظر ہونے نہیں دیتا
تو مجھ سے اس کی یادوں کا اثاثہ چھین لے یا رب
یہ میری خواہشوں کو مختصر ہونے نہیں دیتا