کیسے کہہ دوں کہیں اعلان نہیں کرتا ہے
Aalam Nizami (b. 1984)کیسے کہہ دوں کہیں اعلان نہیں کرتا ہے
وہ بھی خاموشی سے احسان نہیں کرتا ہے
دل کو تحریک ترقی تو بہت ملتی ہے
حوصلہ پھر بھی یہ نادان نہیں کرتا ہے
آپ کے نام سے منسوب ہوئے ہیں جب سے
اب ہمیں کوئی پریشان نہیں کرتا ہے
کام کرتا ہے بہت غیر ضروری لیکن
جو ضروری ہے وہ انسان نہیں کرتا ہے
ہے یہ ممکن ہو وہی شخص منافق عالمؔ
جو بظاہر کوئی نقصان نہیں کرتا ہے