ہمیں تجھ سے نہیں اے زندگی کرنا گلہ کوئی
Maham Khan (b. 1995)ہمیں تجھ سے نہیں اے زندگی کرنا گلہ کوئی
نہیں دینا تھا تو نے گر جو کرتے بھی صلہ کوئی
توقع اب کے انسانوں سے رکھنا بھی ہے نادانی
کہ پتھر سے کسی کو ہے کبھی گوہر ملا کوئی
ہمیشہ ناتواں مظلوم کا ہی دل ہے کیوں ٹوٹا
کبھی تو ظالم و جابر کا بھی دے دل ہلا کوئی
وہاں بھی روگ ہیں ہے بے رخی بے اعتنائی ہے
یہاں شدت سے مرگ ہجر میں ہے مبتلا کوئی