یہ جو صورت پہ تری غم سا ہے ٹھہرا ماہمؔ
Maham Khan (b. 1995)یہ جو صورت پہ تری غم سا ہے ٹھہرا ماہمؔ
ایسا ہوتا ہے بھلا چاند کا چہرہ ماہمؔ
ہم تو سمجھے تھے سحر اب تو ہوئی جاتی ہے
رات کا رنگ مگر اب بھی ہے گہرا ماہمؔ
لوگ راتوں میں بھی پھرتے ہیں جو بے خوفی سے
تیرے ہی سر پہ تو جاتا ہے یہ سہرا ماہمؔ
کبھی تاریکیوں میں یہ بھی ہے سوچا تم نے
کب تلک دے گا یوںہی رات کا پہرا ماہمؔ