جن لوگوں سے میری یاری ہوتی ہے
Aadil Rahi (b. 1993)جن لوگوں سے میری یاری ہوتی ہے
ان میں کوئی بات تو پیاری ہوتی
دنیا میں اک شخص ہی پیارا لگتا ہے
ہم ایسوں میں یہ بیماری ہوتی ہے
جب بھی اپنے یاروں سے ملتا ہوں میں
جانے کیوں بس بات تمہاری ہوتی ہے
سب کو دل کا راز بتانا ٹھیک نہیں
دنیا داری دنیا داری ہوتی ہے
جھوٹ بہت آسان ہے لیکن اے راہیؔ
سچ کہنے میں کچھ دشواری ہوتی ہے