تجھے یاد کر کے بھلانے سے پہلے
Aadil Rahi (b. 1993)تجھے یاد کر کے بھلانے سے پہلے
میں رویا بہت مسکرانے سے پہلے
کہ رو رو کے سونا تو ہنس ہنس کے اٹھنا
ہم ایسے نہ تھے دل لگانے سے پہلے
مرے خواب رہ جائیں نہ پھر ادھورے
جبیں چوم لینا جگانے سے پہلے
تم اپنی تباہی کا ماتم تو کر لو
مرے حال پہ مسکرانے سے پہلے
بہت یاد آئے گی پاگل سی لڑکی
یہ سوچا نہیں تھا بھلانے سے پہلے
میں ٹوٹا میں بکھرا ہوا ریزہ ریزہ
مری جاں ترے خط جلانے سے پہلے
تمہیں صرف رنج و الم ہی ملیں گے
ذرا سوچ لو دل لگانے سے پہلے
کہا اس نے سب کو سنانے سے پہلے