ہر آدمی میں تعلق کی بھوک پیدا کر

Yawar Azeem (b. 1984)

ہر آدمی میں تعلق کی بھوک پیدا کر

تو خود میں عادت حسن سلوک پیدا کر

خیال و خواب کو میکانکی عمل نہ بنا

یہ زندگی ہے کوئی بھول چوک پیدا کر

تجھے سخن کی اجازت کھڑی شریف سے ہو

خزانے سے یوں ہی خالی نہ رکھ تجوری کو

دل تہی میں محبت کی ہوک پیدا کر

فضائے جبر ترے بولنے سے کانپ اٹھے

تو زخم زخم گلے سے وہ کوک پیدا کر