عجیب منطق ہے اس کو سوچیں گے خوش رہیں گے
Naeem Naazعجیب منطق ہے اس کو سوچیں گے خوش رہیں گے
ہم اپنی آنکھوں میں دھول جھونکیں گے خوش رہیں گے
میں خستہ حالوں کی خستہ حالی پہ رو پڑا ہوں
یہ لوگ کاغذ کے پھول بیچیں گے خوش رہیں گے
کوئی تو ہے جو ہماری حالت پہ رو رہا ہے
ہم اس کے ہونے کی خیر مانگیں گے خوش رہیں گے
گزار لیں گے کسی دلاسے کی آڑ لے کر
کسی کے آنے میں وقت کاٹیں گے خوش رہیں گے