موت جادہ ہے موت منزل ہے

Laiq Siddiqi

موت جادہ ہے موت منزل ہے

موت ہی زندگی کا حاصل ہے

غم کے عالم میں مسکرا دینا

مجھ کو آساں ہے تم کو مشکل ہے

اس کو خطرہ ہے ڈوب جانے کا

جس کی کشتی قریب ساحل ہے

میرا کردار میرا طرز عمل

میری محرومیوں میں شامل ہے

موت آتی ہے اس طرح بھی لئیقؔ

کوئی مقتول ہے نہ قاتل ہے