کسی صدا کسی جرأت کسی نظر کے لئے
Vaqar Siddiqui (b. 1932)کسی صدا کسی جرأت کسی نظر کے لئے
یہ لمحہ فکر کا لمحہ ہے ہر بشر کے لئے
نہ قافلہ تھا نہ زاد سفر نہ سایہ کوئی
ہمارے ساتھ تو کچھ بھی نہ تھا سفر کے لئے
کوئی کرن تو اندھیروں کو چیر کر نکلے
ترس رہی ہیں نگاہیں نئی سحر کے لئے