وہ چاہتے ہیں کہ رستے میں شام ہو جائے

Vaqar Siddiqui (b. 1932)

وہ چاہتے ہیں کہ رستے میں شام ہو جائے

میں چاہتا ہوں کہ ظلمت تمام ہو جائے

جنون عزم نہیں ختم چند ناموں پر

مگر جو وقت کا اپنے امام ہو جائے

لگا کے آگ نشیمن کو دیکھنے والو

سکون دل نہ تمہارا حرام ہو جائے

وقارؔ ہو جو یہ برگشتگی تو کیا کہئے

خود اپنا آشیاں اپنا ہی دام ہو جائے