شگاف خانۂ دل سے ہی روشنی آئی
Chandrashekhar Pandey Shams (b. 1984)شگاف خانۂ دل سے ہی روشنی آئی
اسے تو آنا تھا ہر حال میں چلی آئی
کہیں خدا نہ بنے مجھ سے خوف ہجر عزیز
کبھی رلائی کبھی سوچ کے ہنسی آئی
اچھل رہی تھیں بہت مچھلیاں سی آنکھوں میں
جو ڈالا جال تو کھنچتی ہوئی ندی آئی
ہوا کے ہاتھ جلے اک دیا جلانے میں
وہ ساری بستی جلاتی ہوئی چلی آئی
وہ اپنے ساتھ کئی سائے لے کے ڈوبے گا
یہی امید در شمسؔ سے لگی آئی