کیا اندھیرا ہے کیا اجالا ہے

Chandrashekhar Pandey Shams (b. 1984)

کیا اندھیرا ہے کیا اجالا ہے

یہ نظریے کا بس حوالہ ہے

رنگ بس ایک ہی ہے دنیا میں

عشق نے حسن پر جو ڈالا ہے

روز سورج سحر میں گھر آئے

شام کو روز گھر نکالا ہے

ہیں دھنک میں جو دکھتے ساتوں رنگ

وہ تبسم نے تیرے ڈالا ہے

کون کھولے گا دل کا وہ کمرہ

نام کا تیرے جس پہ تالا ہے

زندگی کی کتاب کا پنا

ایک اجلا ہے ایک کالا ہے

شمسؔ کہتی ہے جس کو یہ دنیا

وہ مرے دل کا ایک چھالا ہے