بھٹکتا ہوں مگر کھویا نہیں ہوں

Chandrashekhar Pandey Shams (b. 1984)

بھٹکتا ہوں مگر کھویا نہیں ہوں

بنائی راہ پہ چلتا نہیں ہوں

مجھے رنگنے کی کوشش مت کرو تم

میں ماضی کا کوئی پنا نہیں ہوں

مجھے ہی لوگ کھو دیتے ہیں اکثر

کسی کو میں کبھی کھوتا نہیں ہوں

میں شامل ہوں فقیروں کی خوشی میں

میں سکہ ہوں مگر کھوٹا نہیں ہوں

نہا لیتا ہوں جا کر میکدے میں

لہو سے ہاتھ میں دھوتا نہیں ہوں

کسی کے گھر میں اب جاتا نہیں ہوں

بچھا کر جسم کی چادر وہ بولا

سمجھتے ہو جو تم ویسا نہیں ہوں

مری قیمت گرا سکتے نہیں تم

میں انساں ہوں کوئی روپیہ نہیں ہوں