اپنا تمہیں بنانا تھا کہہ کر بنا لیا

Chandrashekhar Pandey Shams (b. 1984)

اپنا تمہیں بنانا تھا کہہ کر بنا لیا

طرز وفا کا اک نیا دفتر بنا لیا

دنیا کو غم کا دریا کہا اہل علم نے

ہم نے تمہاری یاد کو گوہر بنا لیا

ہاتھوں میں اس کا ہاتھ لیا اور اس طرح

خود کو رہ وفا کا سکندر بنا لیا

میرے لہو میں لمس ترا دوڑتا ہے یوں

سینہ سے دل نکال کے ساگر بنا لیا

ٹھوکر لگا دی راہ میں جس در کو آپ نے

اس در کو سب نے میل کا پتھر بنا لیا

عہد وصال ان سے قیامت کے روز تھا

تو وقت ہجر شمسؔ نے محشر بنا لیا