وصل کی آخری منزل ہے فنا ہو جانا

Chandrashekhar Pandey Shams (b. 1984)

وصل کی آخری منزل ہے فنا ہو جانا

تجھ سے مل کر ترے بندے کا خدا ہو جانا

شمع سے مل کے ذرا دیکھ تو پروانے کا رنگ

کتنا مشکل ہے کوئی فرق ذرا ہو جانا

ہم تو پرچھائی ہیں بس عشق کی اے تیغ وقت

ہم کو کاٹے سے بھلا عشق کا کیا ہو جانا

زندگی کو تو سمجھتے ہیں ہم اک چال تیری

موت ہے اس کا جواب اس پہ فدا ہو جانا

مشتری زہرہ زحل شمسؔ و ہلال و مریخ

تیرے کوچہ کو ہے یوں راہ وفا ہو جانا