ہے خوشی سے کس طرح غم کا خسارہ دیکھیے
Chandrashekhar Pandey Shams (b. 1984)ہے خوشی سے کس طرح غم کا خسارہ دیکھیے
آسمان یاس پر اگتا ستارا دیکھیے
آپ گر چاہیں تو یہ جنس وفا بھی عام ہو
رشتۂ مبہم ہے اب اک استعارہ دیکھیے
یہ حصار عشق بھی ہے اک حصار خوش نما
خود چنا ہے گرد اپنے اینٹ گارا دیکھیے
تھا یقین لنگڑا ادھر اور پیار اندھا تھا ادھر
پاؤں لنگڑے کو ملا اندھے کو تارہ دیکھیے
شمسؔ چھپ سکتا ہے جس کے اک اشارے سے اگر
چاند بھی ہو سکتا ہے پھر پارہ پارہ دیکھیے