وہی نخرا وہی غصہ تمہارا
Paraveen Rai (b. 1995)وہی نخرا وہی غصہ تمہارا
ابھی تک دل نہیں پگھلا تمہارا
ابھی تیور نہیں بدلے تمہارے
ابھی بھی ہے وہی لہجہ تمہارا
بچھڑ کر کے بہت روئی ہو تم بھی
کبھی اترا ہے یہ چہرہ تمہارا
اسی نے تو ہماری جان لی تھی
ارے ہاں ہاں وہی بوسہ تمہارا
ہماری اور ہی سب دیکھتے ہیں
جو ہوتا ہے کہیں چرچا تمہارا
کرو جو کچھ کرے مرضی تمہاری
ہمارے دل پہ ہے قبضہ تمہارا
محبت بھی رہی اعلیٰ تمہاری
ستم بھی ہے بہت اچھا تمہارا