آپ سے جب کوئی ملا ہوگا

Paraveen Rai (b. 1995)

آپ سے جب کوئی ملا ہوگا

ہوش ملتے ہی کھو دیا ہوگا

کیا حسیں خواب آ رہے ہوں گے

دل خیالوں میں بہہ رہا ہوگا

آنکھ سے نیند چھن چکی ہوگی

کوئی راتوں کو جاگتا ہوگا

ایک چدر تلے محبت کے

ہائے کیا کیا نہ ہو رہا ہوگا

روح منزل ہے عشق کی گر تو

جسم طے ہے کہ راستہ ہوگا

وصل کی دال پک چکی ہوگی

عشق تڑکا لگا رہا ہوگا