چار دن کی یہ زندگانی میں

Paraveen Rai (b. 1995)

چار دن کی یہ زندگانی میں

موڑ کتنے ہیں اک کہانی میں

راز جتنے چھپائے رکھے تھے

بہہ گئے آنکھ کے وہ پانی میں

ہائے اللہ کیا نظارے ہیں

کون آیا ہے راجدھانی میں

عشق ان کو بھی آزمائے گا

وہ جو بیٹھے ہیں خود گمانی میں

میرا گلشن اجڑ گیا مالک

باغبانوں کی باغبانی میں