میری ہر بات ہر سخن میں ہے
Paraveen Rai (b. 1995)میری ہر بات ہر سخن میں ہے
عشق میرے رہن سہن میں ہے
میرؔ ہوتے گلے لگا لیتے
ایسا جادو مرے کہن میں ہے
سر سے پاں تک کھلی ہوئی ہو یوں
چاند جیسے کھلا گگن میں ہے
اب شرابوں میں ویسی بات کہاں
جو نشہ ہاں ترے بدن میں ہے
کیا غضب کی مٹھاس لہجے میں
کیا ادا چال اور چلن میں ہے
من کی باتیں نہ پڑھ سکیں تم تو
کیا بتائیں کہ کیا یہ من میں ہے