عشق میں پڑ چکے او پگلے دل

Paraveen Rai (b. 1995)

عشق میں پڑ چکے او پگلے دل

عشق کیا ہے کبھی یہ سمجھے دل

ان کی گلیوں میں جا رہا ہے تو

دیکھ لینا ذرا سا بچ کے دل

ان کے نخرے کمال نخرے ہیں

ان کی معصومیت کے صدقے دل

دھڑکنوں میں وہی سمائے ہیں

بس انہیں کے لیے ہے دھڑکے دل

ربط ٹوٹے تو ربط ٹوٹے پر

ربط کے ساتھ اب نہ ٹوٹے دل