کہیں تو ہوتا نہیں ہوں ذرا برابر بھی

Danish Hayat (b. 1994)

کہیں تو ہوتا نہیں ہوں ذرا برابر بھی

کہیں کہیں پہ تو میں بے حساب ہوتا ہوں

خراب ہو تو رہا ہوں تمہاری چاہت میں

یہ دیکھنا ہے کہاں تک خراب ہوتا ہوں

بوقت فجر ذرا دیر کو سنبھلتا ہے

بوقت عصر میں خود پر عذاب ہوتا ہوں