فلک سے چل کے یہاں ماہتاب آئے گا
Badr-e-Alam Khan Azmiفلک سے چل کے یہاں ماہتاب آئے گا
ہمارے پاس کوئی بے نقاب آئے گا
خدا کے گھر کو مٹایا ہے انتظار کرو
تمہارے سر پہ یقیناً عذاب آئے گا
تمہارے ظلم و ستم کی سزا ملے گی تمہیں
عذاب آئے گا اور بے حساب آئے گا
ہمارے فکر و عمل پر جمود طاری ہے
بہ طرز شور قیامت شباب آئے گا