اے جواناں نو بہاراں میں قدح نوشی کرو

Obaidullah Khan Mubtala

اے جواناں نو بہاراں میں قدح نوشی کرو

گل بدن ساقی سیتی ہر شب ہم آغوشی کرو

دوستی کی رہ میں دل کوں سرد کرنا خوب نئیں

دم بدم خورشید رویاں سیں گرم جوشی کرو

مدعا گر ہے ظہور قرب اپنا خلق پر

انجمن میں برملا خوباں سے سرگوشی کرو

مہ رخاں کے دیکھنے کا ہے اگر دل موں تلاش

آسماں ساں اختیار خانہ‌ بردوشی کرو

اہل معنی میں اگر داخل ہونے کا شوق ہے

حرف بے معنی ستی ہر وقت خاموشی کرو