تم سے کس نے کہہ دیا کہ خودکشی کے ساتھ ہیں
Ubaid Najibabadi (b. 1998)تم سے کس نے کہہ دیا کہ خودکشی کے ساتھ ہیں
ہم تو جاناں زندگی بھر زندگی کے ساتھ ہیں
باپ کے ہوتے ہوئے بھی جیسے ہو کوئی یتیم
پاس میں دریا ہے اور ہم تشنگی کے ساتھ ہیں
ہجر کی راتوں میں اس نے روشنی بخشی انہیں
اس لئے یہ لوگ سارے چاندنی کے ساتھ ہیں
ہم کو جو دکھتی ہے دنیا اصل میں وہ ہے نہیں
جن کا مذہب تیرگی ہے روشنی کے ساتھ ہیں
ساتھ جس کے سیکڑوں ہیں ساتھ اس کے ہم نہیں
ساتھ جس کے ہو نہ کوئی ہم اسی کے ساتھ ہیں
آج پہلی مرتبہ وہ چھت پہ تنہا آئے ہیں
ہائے لعنت بھیجو ہم پر ہم کسی کے ساتھ ہیں