اس سے اس کے بغیر باتیں کیں
Fahmi Badayuni (b. 1952)اس سے اس کے بغیر باتیں کیں
پھر بھی بولے بغیر باتیں کیں
ہاتھ میرے اسی لیے تو کٹے
ہاتھ جوڑے بغیر باتیں کیں
آج تو اس نے بھی ہماری طرح
سوچے سمجھے بغیر باتیں کیں
میں نے ناراض کر دیا اس کو
جھوٹ بولے بغیر باتیں کیں