آخری بار دیکھنا ہے اسے
Fahmi Badayuni (b. 1952)آخری بار دیکھنا ہے اسے
پھر لگاتار دیکھنا ہے اسے
کچھ نہ کچھ تو دوا بتائے گا
ہو کے بیمار دیکھنا ہے اسے
وجہ دیدار دیکھنا ہے مجھے
طرز دیدار دیکھنا ہے اسے
سیکڑوں شعر اس پہ کہنے ہیں
سیکڑوں بار دیکھنا ہے اسے
وہ مرا حال دیکھ کر سمجھا
کتنا دشوار دیکھنا ہے اسے